جنوبی افریقہ: کیپ ٹاؤن میں پارلیمنٹ کی عمارت میں آگ لگ گئی

January 02, 2022

فوٹو: فائل

جنوبی افریقہ کے دارالحکومت کیپ ٹاؤن میں پارلیمنٹ کی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عمارت میں لگی آگ سے نکلنے والا دھواں کئی میل دور سے دیکھا جارہا ہے، آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔

جنوبی افریقی عہدیدار کے مطابق آگ عمارت کی تیسری منزل پر لگی جس سے دیواروں میں دراڑیں بھی پڑگئیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دفتر کی جگہ سے شروع ہونے والی آگ جم تک پھیلی۔

یہ ابھی واضح نہیں کہ عمارت میں کوئی شخص موجود ہے یا نہیں۔