بلاول نے زخمی بلال یاسین سے خیریت دریافت کی

January 02, 2022


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین کو ٹیلی فون کر کے ان کی خیریت معلوم کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے احسن رضوی کے ہاتھ گلدستہ بھی بھجوایا۔

بلال یاسین نے کہا کہ بلاول نے خیریت دریافت کی، اسپتال میں اسلم گل نے بھی میری عیادت کی۔

ایم پی اے بلال یاسین کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے مجھ پر فائرنگ کی مذمت کی۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ بیگم نصرت شہباز اور سلمان شہباز نے بھی فون پر خیریت دریافت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور کے موہنی روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ میں رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین زخمی ہوگئے تھے اور وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔