جہلم: غیرت کے نام پر دوست کے ساتھ مل کر بھائی نے بہن کو قتل کردیا

January 04, 2022

جہلم میں غیرت کے نام پر بھائی نے دوست کے ساتھ مل کر بہن کو فائرنگ کر کے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق نواحی گاؤں کوٹھا پرانا میں بھائی نے ساتھی کے ساتھ مل کر غیرت کے نام پر شادی شدہ بہن پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ سے لڑکی موقع پر جاں بحق ہوگئی، مقتولہ کے دو بچے ہیں، پوسٹ مارٹم کے لیے لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔