آسٹریلیا کا ملکہ برطانیہ کی پلاٹینم جوبلی کا جشن منانے کیلئے شاندار اہتمام

January 05, 2022

آسٹریلیا کا ملکہ برطانیہ کی پلاٹینم جوبلی کا جشن منانے کیلئے شاندار اہتمام

آسٹریلیا میں ملکہ الزبتھ دوئم کی پلاٹینم جوبلی کا جشن منانے کے لیے شاندار تقریبات کا اہتمام کیا گیاہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، آسٹریلوی کے ہائی کمشنرکا کہنا ہے کہ آسٹریلیا، برطانیہ اور دولت مشترکہ کے ممبر ممالک کے ساتھ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کی پلاٹینم جوبلی کی تقریبات میں شامل ہوگا۔

آسٹریلوی کے ہائی کمشنر نے اتوار کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ’ہم ملکہ برطانیہ کے طویل دورِ اقتدار کے70 سال مکمل ہونے اور اُن کی بہترین خدمات پر قومی سطح پر کئی تقریباتکا انعقاد کرکے اُنہیں خراجِ تحسین پیش کریں گے‘۔

خیال رہے کہ 2022 میں، ملکہ الزبتھ دوئم 70 سال تک حکومت کرنے کے بعد پلاٹینم جوبلی منانے والی پہلی آسٹریلوی سربراہ بن جائیں گی۔

آسٹریلیا اور دولت مشترکہ کے کئی ممبر ممالک میں ملکہ کی پلاٹینم جوبلی منانے کے لیے درج ذیل تاریخوں پر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔