بھارت میں اومی کرون ویرینٹ سے پہلی موت

January 05, 2022

بھارت میں عالمی وباء کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ سے پہلی موت رپورٹ ہوئی ہے۔

بھارتی وزارت صحت کےحکام کا کہنا ہے کہ ریاست راجستھان میں اومی کرون کا مریض انتقال کرگیا ہے۔

حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت میں اومی کرون کیسز کی تعداد 2 ہزار 135 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب بھارتی ویکسین ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر این کے ارورا نے کہا تھا کہ بھارت میں کورونا کی نئی لہر شروع ہوچکی ہے، کورونا کی نئی لہر اومی کرون ویرینٹ کے سبب ہے۔