36 مسافر کورونا کا شکار، دبئی جانے سے روک دیا گیا

January 08, 2022

کراچی سے دبئی جانے والے 36 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے والے مسافروں کو بورڈنگ سے روک دیا گیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ان مسافروں کے روانگی سے 4 گھنٹے قبل ریپڈ ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہےکہ جن مسافروں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے انہیں قرنطینہ سینٹرز منتقل کر دیا گیاہے۔

واضح رہے کہ پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 962 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 2 ہزار 486 ہو چکی ہے۔