سانحہ مری کے باعث شہباز شریف نے دورہ کراچی منسوخ کردیا

January 08, 2022

فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے سانحہ مری کے باعث کراچی کا دورہ منسوخ کردیا ہے، انہیں نے کل 9 جنوری کو کراچی جانا تھا۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارٹی کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سانحہ مری کے باعث دورہ کراچی منسوخ کردیا۔

مریم اورانگزیب کے مطابق شہباز شریف کا دورہ کراچی سیاسی نوعیت کا تھا، شہباز شریف نے کراچی میں مختلف تقریبات سے خطاب کے علاوہ سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کرنا تھیں۔