پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ سانحہ مری حکومت کی غفلت کے باعث پیش آیا ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سانحہ مری بہت افسوس ناک ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہمارے دور میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات پہلے کیے جاتے تھے۔
لیگی صدر کا کہنا تھا کہ سانحہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے دُکھ میں شریک ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اتنا خوفناک واقعہ ہوا اور حکومت اپنی تنظیمی اجلاس میں مصروف تھی۔
واضح رہے کہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ رات سے 1 ہزار گاڑیاں مری میں پھنسی ہوئی ہیں، ان پھنسی ہوئی گاڑیوں میں 20 افراد کی اموات ہوئی ہیں تاہم ریسکیو ذرائع نے 21 اموات کی تصدیق کی۔