حبا بخاری کی رخصتی ہوگئی

January 09, 2022

تصویر بشکریہ انسٹاگرام

حال ہی میں اداکار آریز احمد کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ حبا بخاری کی رخصتی بھی ہوگئی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

دو روز قبل حبا بخاری اور اداکار آریز احمد کے نکاح کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، اب گزشتہ روز اداکارہ کی رخصتی بھی ہوگئی ہے۔

حبا بخاری نے اپنی رخصتی میں سُرخ رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ اُن کے شوہر آریز احمد نے سیاہ رنگ کی شیروانی کا انتخاب کیا۔

تصویر بشکریہ انسٹاگرام

اداکارہ اپنی رخصتی کے دن بےحد حسین لگ رہی تھیں، انہوں نے گولڈن رنگ کی جیولری پہنی۔

آریز احمد اور حبا بخاری کی شادی کی تقریب میں اداکار محمد جنید سمیت دیگر شوبز ستاروں بھی شرکت کی۔

تصویر بشکریہ انسٹاگرام

خیال رہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اداکارہ حبا بخاری اور اداکار آریز احمد کی شادی کے بعد ایک اور خوبصورت فنکار جوڑی کا اضافہ ہو گیا ہے۔

اپنے نکاح کے دن حبا بخاری اور آریز احمد نے سنہری اور کریم رنگ کے لباس زیب تن کیے تھے۔

اس موقع پرحبا بخاری کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ اُن کی شادی محبت کی ہوگی۔