سانحہ مری انتہائی درد ناک ہے، آصف زرداری

January 09, 2022

فائل فوٹو

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ سانحہ مری کا واقعہ انتہائی درد ناک ہے، جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں شریک ہوں۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ حکومت کی طرف سے بروقت اقدامات نہ کرنا قابل مذمت ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کی نالائقی کی وجہ سےمعصوم شہری زندگی سے محروم ہوگئے۔

آصف زرداری نے سانحہ مری میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور اظہار افسوس کیا، انہوں نےجاں بحق افراد کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا بھی کی۔

خیال رہے کہ ملکۂ کوہسار مری میں برف باری کے دوران گاڑیوں میں پھنس کر انتقال کر جانے والوں کی تعداد 22 سے بڑھ کر 23 ہو گئی ہے۔

اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، پنڈی، مردان اور کراچی سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کو طوفانی برف باری میں موت نے آغوش میں لیا۔