کامونکی میں 2 افراد کی 16 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی

January 10, 2022

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے علاقے کامونکی میں 2 افراد نے 16 سال کی لڑکی کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دو ملزمان نے16 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کی ہے، مبینہ زیادتی کا واقعہ تھانہ سٹی کامونکی کے علاقے میں 2 روز قبل پیش آیا۔

متاثرہ لڑکی نے الزام عائد کیا کہ دو ملزمان زبردستی ایک حویلی میں لے گئے اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کا میڈیکل کروالیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔