پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری کورونا میں مبتلا ہوگئے

January 10, 2022

فائل فوٹو

تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سینیٹر اعجاز چوہدری کورونا میں مبتلا ہوگئے۔

ترجمان اشتیاق ملک نے اعجاز چوہدری کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ایک بیان میں ترجمان نے مزید کہا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اعجاز چوہدری نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔