وزیراعلیٰ مراد شاہ کا مجرموں کے معاملے کا سانحہ مری سے موازنہ

January 11, 2022

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مجرموں کے معاملے کا سانحہ مری سے موازنہ کرڈالا۔

میڈیا سے گفتگو میں مراد علی شاہ نے کہا کہ شاہ رخ جتوئی اور دیگر مجرم اسپتال میں ہیں لیکن سانحہ مری کی طرح کوئی مرا تو نہیں۔

انہوں نے شاہ رخ جتوئی معاملے کی ذمے داری انتظامیہ پر ڈال دی اور کہا کہ انہیں معاملے کا کل دوپہر پتا چلا، ہم ذمے داروں کو سزا دیں گے۔

جیو نیوز پر شاہ رخ جتوئی کے جیل کے بجائے نجی اسپتال میں رہنے کا بھانڈا پھوٹنے کے بعد 20 کے قریب مجرم مختلف اسپتالوں سے نکل آئے۔

خبر سامنے آنے کے بعد مجرمان کی وی آئی پی حیثیت ختم کرکے انہیں اسپتالوں سے جیل منتقل کردیا گیا ہے۔