اسلام آباد ہائیکورٹ: رانا شمیم کی بہو، پوتے، پوتی کی درخواست مسترد

January 12, 2022


اسلام آباد ہائی کورٹ میں رانا شمیم کی کردار کشی روکنے کے لیے ان کے بہو، پوتے اور پوتی کی جانب سے دائر درخواست مسترد ہوگئی۔

مذکورہ درخواست میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 4 رہنماؤں کی نااہلی کی بھی استدعا کی گئی تھی۔

درخواست کو مسترد کرتے ہوئے عدالت عالیہ نے فیصلہ دیا کہ درخواست میں اٹھائے گئے نکات ہتک عزت سے متعلق ہیں۔

عدالت نے قرار دیا کہ رانا شمیم خود ان بنیادوں پر درخواست گزار نہیں بنے، درخواست دائر کرنے والے متاثرہ فریقین نہیں ہیں۔