پاکستان سے بھاری رقم لے کر برطانیہ پہنچی، حریم شاہ کا دعویٰ

January 12, 2022

پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان سے بھاری رقم لے کر برطانیہ پہنچی۔

معروف ٹک ٹاکر نے ایک ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا کہ وہ پاکستان سے بھاری رقم لے کر برطانیہ پہنچیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اس بھاری رقم کے ساتھ کسی نے کچھ نہیں کہا اور نہ ہی کوئی کچھ کہہ سکتا ہے۔

حریم شاہ نے یہ بھی کہا کہ وہ بہت ہی محفوظ طریقے سے رقم کے ساتھ برطانیہ پہنچ گئیں لیکن شہری ذرا احتیاط کریں کیونکہ پاکستانی قانون غریب کو زیادہ پکڑتا ہے۔

حریم شاہ کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کو خط لکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جس میں نیشنل کرائم ایجنسی سے کارروائی کرنے کی درخواست کی جائے گی۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں حریم شاہ بھاری رقم منتقلی کا اعتراف کر رہی ہیں۔