کراچی: کلفٹن شون سرکل پر فائرنگ سے زخمی شخص دم توڑ گیا

January 12, 2022

کراچی میں کلفٹن شون سرکل انڈر پاس کے قریب فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص دوران علاج دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول شون سرکل کے قریب بینک سے رقم نکال کر اپنی گاڑی کی جانب جارہا تھا۔

پولیس کے مطابق جیسے ہی وہ اپنی گاڑی کےقریب پہنچا تو موٹر سائیکل سوار 3 ملزمان وہاں پہنچ گئے اور رقم چھیننے کی کوشش کی، مزاحمت پر فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق مقتول سے ملزمان 70 لاکھ روپے کی رقم چھین کر فرار ہوئے ہیں۔