کراچی: بن قاسم ٹاؤن میں فائرنگ، خاتون سمیت 2 افراد قتل

January 12, 2022


کراچی کے علاقے بن قاسم ٹاؤن میں گھر میں فائرنگ کرکے خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق مرنے والی خاتون کی شناخت 40 سالہ زاہد بی بی اور مرد کی شناخت 26 سالہ ولی رحمان کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ غیرت کے نام پر قتل کا معلوم ہوتا ہے، مقتولین رشتے دار ہیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں مقتولہ زاہد بی بی کا شوہر مختیار اور اس کا بھائی سعید عالم ملوث ہے، جو فرار ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔