سونا فی تولہ 300؍روپے سستا

January 13, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں11ڈالرز کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت1818 ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمتمیں 300روپے کمی سے 1لاکھ25ہزار700اوردس گرام سونے کی قیمت فی تولہ 258روپے کمی سے 1لاکھ7ہزار767 روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1450 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔