انٹر بینک، ڈالر 15 پیسے سستا

January 15, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر 15پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 176.25 روپے سے گھٹ کر 176.10روپے اور قیمت فروخت 176.35روپے سے گھٹ کر176.20 روپے ہو گئی اسی طرح10پیسے کی کمی سے اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید177.30روپے سے کم ہو کر177.20 روپے اور قیمت فروخت 177.80 روپے سے کم ہو کر177.70روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 10پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یوروکی قیمت فروخت 202.60روپے سے کم ہو کر202.50روپے پر آ گئی۔