کاشف شاہ نے کراچی سے2017 میں نیا شناختی کارڈ بنوایا

January 15, 2022

کراچی (ثاقب صغیر / اسٹاف رپورٹر ) کور کمانڈر حملے میں ملوث دہشت گردوں کے گرفتار ساتھی نے سال 2017 میں کراچی سے نئے نام سے شناختی کارڈ بنوایا۔سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار ملزم سید کاشف علی شاہ عرف شاہین نے کور کمانڈر حملے میں ملوث دہشت گرد قاسم طوری کی مرہم پٹی بھی کی تھی،حملے میں ملوث ماسٹر مائنڈ سمیت دیگر دہشت گرد شاہ فیصل کالونی سے گرفتار کئیے گئے تھے جسکے بعد ملزم کراچی سے پنجاب چلا گیا اور مختلف شہروں میں روپوش رہنے کے بعد اس نے راولپنڈی میں روپوشی اختیار کئیے رکھی۔ملزم دو بار کراچی بھی آیا تاہم اسکے بعد واپس راولپنڈی چلا گیا۔گذشتہ دنوں وہ دوبارہ کراچی آیا تو سی ٹی ڈی کو اسکے آنے کا پتہ چل گیا جسکے بعد سی ٹی ڈی کے سینئر افسر راجہ عمر خطاب نے اپنی ٹیم کے ہمراہ لائنز ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم کا نام سی ٹی ڈی سندھ کے نویں ایڈیشن میں انتہائی مطلوب کی فہرست میں صفحہ نمبر 77 پر موجود ہے اور اسکی گرفتاری پر 5 لاکھ روپے انعام بھی مقرر تھا،ملزم کا تعلق کالعدم جنداللہ / القاعدہ سے ہے۔