آج کراچی کی جمہوریت پسند جماعتیں سڑکوں پر ہیں، خرم شیر زمان

January 15, 2022

تحریک انصاف سندھ کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ آج کراچی کی جمہوریت پسند جماعتیں سڑکوں پر ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں خرم شیر زمان نے کہا کہ اس کالے قانون کے خلاف لوگ احتجاج کررہے ہیں، ہمارا مقصد بااختیار بلدیاتی نظام لانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی صورت اس کالے قانون کو قبول نہیں کریں گے، یہ تحریک آج کراچی سے شروع ہوئی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کے کالے قانون کو مسترد کرچکے ہیں۔