آرمی ڈے کے موقع پر پاک بھارت سرحد پر دنیا کا سب سے بڑا انڈین پرچم آویزاں

January 16, 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت میں آرمی ڈے کے موقع پر دنیا کا سب سے بڑا قومی پرچم آویزاں کیا گیا۔ کھادی سے تیار کردہ اس پرچم کی لمبائی 225 فٹ ہے جب کہ چوڑائی 150 فٹ ہے۔ یہ پرچم تقریباً 1400 کلو گرام وزنی ہے۔ اس جھنڈے کی تیاری میں 49 روز لگے ہیں۔ جھنڈے کو پاک۔بھارت سرحدی علاقے جیسل میر میں لونگے والا کے مقام پر آویزاں کیا گیا۔ یہ مقام 1971 کی پاکستان۔بھارت جنگ کا مرکزی علاقہ بھی تھا۔