اومی کرون سے 1 سال تک کے بچے زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں، ماہرین

January 16, 2022

اومی کرون وائرس سے بڑے بچوں کے مقابلے میں ایک سال سے کم عمر بچے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں لیکن وہ بھی زیادہ بیمار نہیں ہوتے۔

برطانوی ماہرین نے اپنی تحقیق میں کہا ہے کہ اومی کرون کا شکار زیادہ تر بچے جلد ٹھیک ہوجاتے ہیں اور ایسے بچوں کی تعداد کم ہوتی جا رہی ہے جنہیںآکسیجن کی ضرورت پڑے۔

واضح رہے کہ پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 42 ویں نمبر پر آ گیا ہے، ملک بھر میں کیسز کی شرح 8 فیصد سے زائد ہوگئی ہے۔

پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 3 کورونا وائرس کے مریض انتقال کرچکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 20 ہزار 120 ہو چکی ہے۔