• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی اتحاد کا یمن میں آپریشن کے دوران 324 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سعودی اتحاد نے یمن میں حوثیوں کے جاری فوجی آپریشن میں 324 اہداف کو نشانہ بنا ڈالا۔

 سعودی اتحاد نے یمن میں جاری فوجی آپریشن سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ کارروائی میں 100 لڑاکا طیاروں نے حصہ لیا۔

سعودی اتحاد کے مطابق یمن آپریشن کے دوران 324 اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ آبنائے باب المندب کے لیے فضائی تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔

سعودی اتحاد کا کہنا ہے کہ یمن میں موجود زمینی فورسز کو فضائی مدد بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب یمنی سرکاری فوج کے ترجمان نے حوثیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن ’فجر الیمن‘ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان کے مطابق یمنی فورسز نے آبنائے باب المندب پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے، جبکہ ذوباب میں موجود حوثی عناصر سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یمنی حکومتی فورسز کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ماجد عبداللّٰہ النزیلی نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر 1122 حملوں کے دوران 1747 حوثی جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق حملوں میں حوثیوں کے مورچوں اور کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید