فرح خان کا فیروز خان کیساتھ کیا رشتہ ہے؟

January 16, 2022

فائل فوٹو

معروف بالی ووڈ ہدایتکارہ فرح خان کے قریبی دوست فیروز نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لیے ایک محبت بھرا پیغام شیئر کیاہے۔

جس پر فرح خان نے دوست کا سالگرہ کی مبارکباد دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر پاکستانی اداکار فیروز خان کو ٹیگ کردیا۔

فرح خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر فیروز خان کو غلطی سے پہلی بار ٹیگ نہیں کیا ہے بلکہ وہ ایسا ایک بار پہلے بھی کرچکی ہیں۔

مداح فرح خان کی اس انسٹا اسٹوری کو دیکھ کر تشویش میں مبتلا ہوگئے کہ کیا فیروز خان کی بھارتی فلمساز فرح خان کے ساتھ دوستی ہے۔

جبکہ اس حوالے سے کچھ سوشل میڈیا صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ شاید فرح خان ایسا غلطی سے نہیں بلکہ کسی خاص مقصد کی وجہ سے کررہی ہیں۔