یوگنڈا جانے والی خاتون نے دورانِ پرواز بچی کو جنم دے دیا

January 16, 2022

سعودی عرب سے اپنے گھر یوگنڈا جانے والی خاتون نے دورانِ پرواز ایک صحت مند بچی کو جنم دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دوحہ سے اڑنے والی پرواز میں خاتون کو زچگی کا درد ہوا، خوش قسمتی سے جہاز میں ٹورنٹو یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر عائشہ خطیب موجود تھیں۔

دورانِ پرواز ڈاکٹر عائشہ خطیب نے ایک نرس کی مدد سے ڈلیوری کرائی۔

ماں نے اپنی نومولود بیٹی کا نام ڈاکٹر عائشہ کے نام پر میریکل عائشہ رکھ دیا۔