تھائی لینڈ میں اومی کرون ویرینٹ سے پہلی موت رپورٹ

January 16, 2022

فوٹو: فائل

تھائی لینڈ میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ سے پہلی موت رپورٹ ہوگئی۔

دارالحکومت بینکاک سے تھائی وزارت صحت کے مطابق اومی کرون کا شکار 86 سالہ خاتون کا انتقال ہوا ہے۔

واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس گذشتہ ماہ رپورٹ ہوا تھا۔

حکام کے مطابق تھائی لینڈ میں اومی کرون کے اب تک 10 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔