امریکی پابندیوں کے باوجود ایران کا تہران ہوائی اڈہ مکمل فعال ہے۔
اس حوالے سے ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ تہران ایئر پورٹ سے 30 سے زائد بین الاقوامی پروازیں آپریٹ ہو رہی ہیں، امریکی پابندیوں کے نفاد والے روز 23 ستمبر کو بھی 60 پروازیں چلائی گئیں۔
عرب میڈیا کے مطابق امریکا نے 8 ستمبر کو ایران کی فضائی صنعت سے متعلق پابندیاں عائد کی تھیں، امریکی پابندیوں کے بعد عمان اور یو اے ای نے ایرانی پروازیں معطل کر دی تھیں۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ عراق کے 4 ہوائی اڈوں نے بھی ایرانی پروازیں روک دیں، البتہ چین، روس سمیت دیگر ممالک کے لیے ایرانی پروازیں بدستور جاری ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی محکمۂ خزانہ نے 8 ستمبر کو ایران کی فضائی صنعت پر پابندیاں عائد کی تھی۔