• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ریاست یوپی اور نیپال میں شدید بارش اور سیلاب سے تباہی، 76 افراد ہلاک، متعدد زخمی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بھارتی ریاست اترپر دیش میں طوفانی بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 62 افراد ہلاک ہوگئے۔ 

نئی دلی سے خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی ریاست یوپی میں تین روز سے جاری بارشوں میں ہلاکتوں کے علاوہ 46 افراد زخمی بھی ہوئے۔ 

ریاستی دارالحکومت لکھنو سے بھارتی میڈیا نے بتایا کہ یوپی میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 1 ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ 

ادھر پڑوسی ملک نیپال کے صدر مقام کھٹمنڈو سے نیپالی حکام نے بتایا کہ نیپال میں بھی شدید بارش ہوئی ہے۔

حکامت کے مطابق بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہونے اور لینڈسلائیڈنگ سے 14 افراد ہلاک اور 11 لاپتہ ہوگئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید