• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: فیئر فورڈ فوجی اڈے پر حملے کا مبینہ منصوبہ، امریکی سفارتخانے کا الرٹ جاری

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

برطانیہ میں فیئر فورڈ فوجی اڈے پر حملے کا مبینہ منصوبہ سامنے آنے کے بعد امریکی سفارتخانے نے امریکی شہریوں کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا۔

امریکی سفارتخانے کے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا سے متعلق جگہوں اور اجتماعات میں سیکیورٹی خطرات ہو سکتے ہیں، برطانیہ میں موجود امریکی شہری اپنی سیکیورٹی کے لیے محتاط رہیں۔

دوسری جانب برطانوی پولیس کی انسداد دہشت گردی افسران کی سربراہی میں فوجی اڈے کے نزدیک سے گرفتار 5 افراد سے تفتیش جاری ہے۔

گرفتار افراد سے ایران سے تعلق اور دہشت گردی جرائم کے شبے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، گرفتار افراد کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی گئی۔

اُدھر برطانیہ میں امریکا کے دیگر فوجی اڈوں کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔

گزشتہ روز مشکوک افراد کی اطلاع پر فیئر فورڈ فوجی اڈے پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی تھی، رائل ایئر فورس کے فیئر فورڈ اڈے پر امریکی بمبار طیارے موجود ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید