• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی وزیر کی جیل میں قید حماس کے سینئر کمانڈر کو براہ راست دھمکیاں

---تصویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
---تصویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

اسرائیلی وزیر قومی سلامتی اتامار بن گویر نے اسرائیلی جیل میں قید حماس کے سینئر کمانڈر حسن سلامہ کو براہ راست دھمکیاں دے دیں۔

 سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں اسرائیلی وزیر قومی سلامتی بن گویر نے قید حماس کمانڈر کو دھمکی دی کہ میں آپ کو  پھانسی دلوانا چاہتا ہوں اور میں نے جیلوں میں آپ کی زندگی کو جہنم بنا دیا ہے۔

حماس نے بن گویر کی ویڈیو کی سخت مذمت کرتے ہوئے جاری بیان میں کہا ہے کہ ایک قیدی کے سیل میں جا کر اسے براہِ راست جان سے مارنے کی دھمکیاں دینا بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید