راولپنڈی میں شادی ہال کی لفٹ گرنے سے ایک شخص جاں بحق

January 16, 2022

پنجاب کے شہر راولپنڈی میں شادی ہال کی لفٹ گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، لواحقین نے انتظامیہ پر بجلی بند کرنے کا الزام عائد کردیا۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ تقریب میں تھوڑی سی تاخیر پر شادی ہال انتظامیہ نے بجلی بند کردی، بجلی اچانک بند ہونے سے لفٹ گرگئی۔

لواحقین نے الزام عائد کیا کہ شادی کی تقریب میں تاخیر پر انتظامیہ نے اضافی چارجز بھی لیے۔