روزگار کی تلاش، ایران سے یورپ جانے والے 68 پاکستانی گرفتار

January 17, 2022

تفتان (آئی ا ین پی ) بہتر روزگار کی تلاش میں ایران سے یورپ جانے والے 68 پاکستانی باشندے گرفتار کر لیے گئے ۔ لیویز فورس کے مطابق گرفتار پاکستانی بغیر سفری دستاویزات کے سفر کررہے تھے، گرفتار قیدیوں میں پنجاب کے 51، خیبرپختونخوا کے 11 اور بلوچستان کے 06 افراد شامل ہیں۔

ایرانی سیکورٹی فورسز نے گرفتار قیدیوں کو راہداری گیٹ کے مقام پر لیویز انتظامیہ کے حوالے کردیا ہے۔ لیویز فورس کے مطابق گرفتار 04 باشندوں کو پاکستانی شناختی کارڈ نہ ہونے پر واپس ایرانی سیکیورٹی فورسز کے حوالے کیا گیا ہے۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ گرفتارافراد کی محکمہ صحت کی جانب سےاسکریننگ بھی کی گئی ہے جبکہ ابتدائی تفتیش کے بعد تمام قیدیوں کو لیویز تھانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مزید تفتیش ایف آئی اے کرے گی۔