مریم انصاری کا اپنے سُسر معین خان سے متعلق کیا کہنا ہے؟

January 17, 2022

فوٹو، انسٹاگرام فین پیجز

اداکارہ مریم انصاری کی جانب سے اپنے سُسر، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے گئے ہیں۔

گزشتہ دنوں نو بیاہتا اداکارہ مریم انصاری کی جانب سے اپنے نوبیاہتا بھائی، اداکار علی انصاری کے ہمراہ ایک ٹاک شو میںشرکت کی گئی۔

اس دوران مریم انصاری نے جہاں اپنے والد اور بھائی کی جانب سے زندگی کے ہر مرحلے میںملنے والی حوصلہ افزائی کی تعریف کی وہیں انہوں نے اپنے سسرال سے متعلق بھی خوب دلچسپ باتیں بتائیں۔

مریم انصاری کا اپنے انٹرویو کے دوران سُسر، معین خان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’معین خان دنیا کے بہترین سسر ہیں، اُن کے سُسر ہمیشہ اُن کی ہر ضد پوری کرتے ہیں، جو ضد نہیں بھی پوری کرنی چاہہے وہ اُس کا بھی خیال رکھتے ہیں اور ہر خواہش پوری کرتی ہیں۔‘

اُن کا معین خان سے متعلق مزید کہنا تھا کہ ’اُن کے سسر ہر اتوار پر ڈنر پر بھی لے جاتے ہیں، وہ بار بی کیو اور جھینگے بہت اچھے بناتے ہیں۔‘

مریم انصاری کا کہنا تھا کہ ’جھینگے اُن کی پسندیدہ غذا ہے، معین خان جب بھی جھینگے بناتے ہیں بہت زیادہ تعداد میں بناتے ہیں اور اُنہیں خصوصاً کھانے پر بلاتے ہیں اور زیادہ کھانے کی ضد بھی کرتے ہیں۔‘