اہلیہ کو نشے کی حالت میں شادی کی پیشکش کی، کپل کا انکشاف

January 17, 2022

فوٹو: سوشل میڈیا

بھارتی کامیڈین کپل شرما نے اپنے متعلق انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اہلیہ گینی چتراتھ کو نشے کی حالت میں شادی کی پیشکش کی تھی۔

کپل شرما اور گینی تین سال سے زائد عرصے سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہیں اور دونوں کے دو بچے بھی ہیں۔

کپل شرما ٹیلی ویژن پر اپنی اور اہلیہ کی محبت کی کہانی بمشکل ہی دنیا کے سامنے بتا پاتے ہیں۔

تاہم اب اپنے شو کی پرومو ویڈیو میں کپل کو نے بتایا کہ ان میں گینی کو شادی کی پیشکش کرنے کی ہمت نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ ان کے اندر اسی وقت گینی کو پیشکش کی ہمت آئی جب وہ نشے کی حالت میں تھے۔