ممبئی نیول ڈاک یارڈ پر بھارتی جنگی بحری جہاز میں دھماکا، 3 اہلکار ہلاک

January 18, 2022


ممبئی نیول ڈاک یارڈ پر بھارتی جنگی بحری جہاز میں دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

بھارتی وزارتِ دفاع کے مطابق دھماکے کی وجہ جاننے کے لیے انکوائری بورڈ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بھارتی وزارت دفاع کے مطابق ممبئی کی نیول ڈاک یارڈ پر بحریہ کے ڈسٹرائیر میں دھماکا ہوا۔ بحری جہاز کے عملے نے صورتحال پر قابو پالیا ہے۔

بھارتی وزارت دفاع کا مزید کہنا ہے کہ بڑا مالی نقصان نہیں ہوا۔ واقعےکی وجہ جاننے کیلئے بورڈ آف انکوائری کے احکامات دے دیے گئے۔