پنجاب میں دھند کا راج، بلوچستان میں بارش

January 18, 2022


دھند اور وہ بھی اندھا دھند، پنجاب کے کئی علاقوں میں دھند کا راج ہے۔ جبکہ دیامر اور غذر میں برف باری اور بارش نے سڑکوں کا رابطہ توڑدیا۔ لوگ گھروں میں بند ہوگئے ہیں۔

ادھر کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی حصوں میں بارش ہوئی اور اولے بھی پڑے۔ کراچی میں 22 جنوری سے سردی بڑھنے کا امکان ہے۔

اگلے 24 گھنٹوں میں ہنزہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6، اسکردو، استور اور مالم جبہ میں منفی 5، مری میں منفی ایک، گلگت اور دیر میں صفر، چترال، قلات اور اسلام آباد میں 2، کوئٹہ میں 3، پشاور میں 5، لاہور میں 8، کراچی میں 14 اور لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔