بھارتی گلوکور بھی نصیبو لال کے فین ہوگئے

January 19, 2022

بھارتی گلوکور بھی نصیبو لال کے فین ہوگئے

پاکستانی گلوکارہ نصیبو لال کی حال ہی میں ریلیز ہونے والے گانے’ تو جھوم‘ میں سحر انگیز آوازکا بھارتی گلوکار ہنس راج رگھوونشی پر جادوچل گیا ہے۔

سوشل میڈیا پرگلوکار ہنس راج رگھوونشی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں اُنہیں گلوکارہنصیبو لال کی آواز کی تعریف کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

اُنہوں نے نصیبو لال کے بارے میں کہا کہ’وہ گلوکارہ کے فین ہوگئے ہیں‘۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ’میڈم کے بعد جو ایکنمایاں آواز آئی جوکہ پوری دنیا پر چھاگئی ہے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’نصیبوں والینصیبو لال واحد فنکارہ ہیں جوکہ ورسٹائل ہیں، بہت سُریلی ہیں اور ہم سب اُن کے مداح ہیں‘۔

گلوکار ہنس راج رگھوونشی نے اپنی بات کا اختتام نصیبو لال کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔

خیال رہے کہنصیبو لال نے لیجنڈری صوفی گائیک عابدہ پروین کے ساتھکوک اسٹوڈیو کے 14ویں سیزن کے آغاز پر ریلیز ہونے والے گانے’تو جھوم ‘ میں اپنی سُریلی آواز سے رنگ جمایا ہے۔