لیجنڈز لیگ آج سے عمان میں شروع ہوگی

January 20, 2022

لیجنڈز لیگ آج سے عمان میں شروع ہورہی ہے جس میں دُنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

شائقین تین ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں شاہد آفریدی، شعیب اختر، محمد حفیظ، یونس خان، وریندرسہواگ، یوراج سنگھ، جونٹی رہوڈز اور بریٹ لی کو کھیلتا دیکھیں گے۔

رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کے سپر اسٹار اداکار امیتابھ بچن اس ایونٹ کے ایمبیسڈر مقرر کیے گئے ہیں۔

پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر ایونٹ کو براہ راست نشر کرے گا۔