آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مقامی حکومت پی سی بی، بھارتی بورڈ اور مقامی حکومتی اتھارٹیز سے رابطے میں ہے۔
پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ موجودہ صورتحال سے متعلق مشاورت کر رہے ہیں۔
کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں موجود کھلاڑیوں اور اسپورٹس اسٹاف سے رابطے میں ہیں۔