پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر شعیب ملک نے پاک فوج کی بہادری اور استقامت کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں شعیب ملک نے کہا کہ"ہماری مسلح افواج کی جانب سے دکھائی گئی بہادری الفاظ سے بالا تر ہے۔
سابق کپتان نے مسلج افواج کو سراہتے ہوئے کہا کہ امن اور استحکام سے وابستگی پوری دنیا کیلئے متاثر کن ہے۔
شعیب ملک نے مزید کہا کہ ہمیں آپ پر فخر ہے، پاکستان زندہ باد۔
خیال رہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کے مسلسل جارحانہ اقدامات کا منہ توڑ جواب آپریشن بنیان مرصوص سے دے دیا ہے، آپریشن کے دوران بھارت میں 10 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آدم پور، ادھم پور، بٹھنڈا، سورت گڑھ، مامون، اکھنور، جموں، سرسہ اور برنالہ کی ایئر بیسز اور فیلڈز کو تباہ کردیا گیا جبکہ بھارتی اڑی فیلڈ سپلائی ڈپو، سرسہ اور ہلوارا ایئر فیلڈ بھی تباہ کر دی گئی۔