پاکستان نے بھارت کو ایشین بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں شکست سے دوچار کردیا۔
مسقط عمان میں جاری ایونٹ میں پاکستان نے بھارت 2-0 سے ہرادیا ہے، مقابلے میں پاکستانی ٹیم نے بھارت کے خلاف 36-7 اور 34-6 سے کامیابی حاصل کی ہے۔
بھارت کے خلاف شاندا فاتح کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم نے ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔
پاکستان نے ایونٹ میں 4 میچز کھیلے، جن میں 2 میں اسے کامیابی ملی جبکہ 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان نے بھارت سے پہلے فلپائنز کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی جبکہ اسے ایران اور اردن کے خلاف میچز میں شکست ہوئی تھی۔