نیو کراچی، گدھے کاٹے جانے کی ویڈیو، کئی افراد زیر حراست

January 20, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیو کراچی4کے چورنگی کے قریب ٹوٹے ہوئے شادی ہال میں مبینہ طور پر گدھوں کو کاٹے جانے کے حوالے سے ویڈیو وائرل ہوگئی

پولیس کا دعویٰ ہے کہ مددگار 15 کی اطلاع پر گزشتہ شب ٹوٹے ہوئے شادی ہال پر پولیس نے چھاپہ مارا تھا جہاں بڑی مقدار میں کٹا ہوا گوشت موجود تھا جبکہ ساتھ ہی گدھے بھی بندھے ہوئے تھے، کٹے ہوئے گوشت کے قریب سے گائے کی سری اور کھر بھی ملے ، جائے وقوع سے کئی افراد کو حراست میں لیا گیا جنہیں پوچھ گچھ کے بعد رہا کر دیا گیا

پولیس کا دعویٰ ہے کہ زیر حراست افراد نے بتایا کہ شادی کی تقریب کے لیے گوشت کاٹا جا رہا تھا ، خالی جگہ ہونے کے باعث لوگوں نے اپنے گدھے یہاں باندھے ہوئے تھے

علاقہ مکینوں کا دعوی تھا کہ ملزمان نے پولیس چھاپے سے قبل گدھوں کے کٹے ہوئے سر اور دیگر شواہد ہٹا دیے تھے

پولیس کا کہنا ہے کہ گدھوں کے مالک بھی تلاش کر لیے گئے ہیں جنہوں نے بندھے ہوئے گدھوں کی گنتی مکمل بتائی ہے۔