کورونا کو مذاق سمجھنے والی گلوکارہ کورونا سے ہلاک

January 20, 2022

چیک ری پبلک کی معروف گلوکارہ کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوگئیں۔

57 سالہ گلوکارہ نے مہلک وبا کو مذاق سمجھا اور ملکی ہیلتھ پاس حاصل کرنے کےلیے جان بوجھ کر مہلک وبا کو دعوت دی۔

گلوکارہ کے بیٹے نے کہا کہ میری ماں کی ہلاکت سے دو روز قبل انہوں نے فیس بک پر یہ پوسٹ کیا تھا کہ وہ بغیر کسی ویکسین کے اس انفیکشن سے مکمل صحتیاب ہوگئی ہیں اور بہت جلد تھیٹر ، ہوٹلز اور کلبز میں جانے کے لیے ہیلتھ پاس بنوائیں گی۔

گلوکارہ کے بیٹے نے کورونا ویکسین کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو اپنی ماں کی موت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ میری ماں نے اپنی فیملی کے بجائے غیروں کی باتوں پر یقین کیا۔