• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی بڑی اسکرین پر ایک ساتھ نظر آئیں گے؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما اور اسٹار بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کے پہلی بار ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہونے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ  کے مطابق یہ جوڑی فلم’ہنومان انش‘ کے سیکوئل میں مختصر کردار میں ایک ساتھ نظر آ سکتی ہے۔

اس حوالے سے فلم کی شریک پروڈیوسر نمرا سنگھ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ فلم کی پروڈکشن ٹیم نے کئی معروف شخصیات سے رابطہ کیا ہے، ویرات کوہلی اور انوشکا شرما بھی ان میں شامل ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق فلم میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی ممکنہ شرکت کو ان کے نیم کرولی بابا سے عقیدت کے تناظر میں دکھایا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ’ہنومان انش‘ نیم کروڑی بابا کی زندگی پر مبنی فلم ہے جسے کامیابی کے بعد 3 حصوں پر مشتمل سیریز میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

اگر ویرات کوہلی اور انوشکا شرما واقعی اس فلم کے سیکوئل کا حصہ بنتے ہیں تو مداح اس جوڑی کو پہلی بار ایک فلم میں ساتھ دیکھ سکیں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید