• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالیہ بھٹ کے باڈی گارڈ نے مداح کو پیچھے دھکیل دیا، ویڈیو وائرل

---تصاویر بشکریہ بھارتی میڈیا
---تصاویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم ’ڈونٹ بی شائی‘ کے ٹریلر لانچ میں شرکت کے موقع پر تقریب کے باہر ان کے باڈی گارڈ کے ایک مداح کو پیچھے دھکیلنے کا واقعہ بھی خبروں کی زینت بن گیا۔

تقریب سے واپسی کے دوران عالیہ بھٹ کے سیکیورٹی گارڈ نے ایک پرجوش مداح کو پیچھے دھیکل دیا جس کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آیا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عالیہ بھٹ کے باہر نکلتے ہی مداحوں نے انہیں گھیر لیا۔

اسی دوران ان کے باڈی گارڈ نے ایک مداح کو پیچھے ہٹایا، جو بظاہر اداکارہ کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے ان کے قریب جانے کی کوشش کر رہا تھا۔

مداح نے دوبارہ عالیہ کے قریب جانے کی کوشش کی تو سیکیورٹی گارڈ نے ایک بار پھر اسے روک دیا۔

اس تمام صورتِ حال کے باوجود عالیہ بھٹ مداحوں کے ساتھ تصاویر بنواتی رہیں اور ان کے چہرے پر کسی خاص ردِعمل کا اظہار دکھائی نہیں دیا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے واقعے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

عالیہ بھٹ کی پروڈیوس کردہ فلم ’ڈونٹ بی شائی‘ میں آروشی بجاج، پیوش کھٹی، بیانکا اروڑا اور انش دگل شامل ہیں۔

عالیہ اور ان کی بڑی بہن شاہین بھٹ کی پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم 25 ستمبر کو ریلیز ہو گی۔

عالیہ بھٹ جلد سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’لو اینڈ وار‘ میں اپنے شوہر رنبیر کپور اور وکی کوشل کے ساتھ نظر آئیں گی، جو 21 جنوری 2027ء کو ریلیز ہونے والی ہے۔

اس کے علاوہ عالیہ بھٹ آدیش پرساد کی فلم ’تمباڈ 2‘ میں نوازالدین صدیقی اور سہوم شاہ کے ساتھ بھی اداکاری کریں گی، جس کی ممکنہ ریلیز 3 دسمبر 2027ء بتائی گئی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید