• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نہیں سمجھتا کہ زاویار میری بایوپک میں میرا کردار ادا کر سکتے ہیں: نعمان اعجاز

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

پاکستان کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ میں نہیں سمجھتا کہ میرے صاحبزادے زاویار نعمان میری بایوپک میں میرا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

نعمان اعجاز نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں میزبان نے ان سے پوچھا کہ آپ کی بایوپک میں آپ کا کردار کون ادا کرسکتا ہے، کیا زاویار اس کے لیے آسان انتخاب ہیں؟

اس پر نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ میں نہیں سمجھتا کہ زاویار میری بایوپک میں میرا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

میزبان نے سوال کیا کہ کیا ڈینزل واشنگٹن یہ کردار ادا کر سکتے ہیں؟ اس پر نعمان اعجاز نے امریکی اداکار کی تعریف کرتے ہوئے انہیں بہترین اداکار قرار دیا۔

نعمان اعجاز نے بتایا کہ میں نے ڈینزل واشنگٹن کی ایک ویڈیو دیکھی تھی جس میں وہ بتاتے ہیں کہ میں صبح اٹھ کر اوپر دیکھتا ہوں اور اپنے خالق کی نعمتوں کا شکر ادا کرتا ہوں، جس طرح مسلمان اپنی دعائیں پڑھتے ہیں۔

اپنی بایوپک کے حوالے سے نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ مجھے یہ بھی معلوم نہیں کہ میں خود کبھی اپنی بایوپک میں کردار ادا کروں گا یا میری بایوپک کبھی بنے گی بھی یا نہیں۔

اداکار کا کہنا ہے کہ میری زندگی پر بایوپک تب ہی بنے گی جب میں خود اپنی زندگی کے بارے میں لکھوں گا، کیونکہ میں نے زندگی میں بہت سی مشکلات دیکھی ہیں اور میری زندگی بہت کٹھن رہی ہے۔

نعمان اعجاز نے بتایا کہ جونیئر آرٹسٹ کی حیثیت سے میں نے سخت رویوں اور مشکلات کا سامنا کیا، جس کا پورا عمل میرے لیے بہت مشکل تھا اور وہ تجربات آج بھی میرے ذہن میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک زندگی بہت سنجیدہ معاملہ ہے اور اسے معمولی نہیں لینا چاہیے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید