عائزہ خان کا دانش تیمور کے ساتھ بولڈ فوٹو شوٹ

January 20, 2022

عائزہ خان کی دانش تیمور کے ساتھ خوبصورت تصاویر

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے اپنے شوہر، اداکار دانش تیمور کے ساتھ کچھ خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔

عائزہ خان نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شوہر دانش تیمور کے ساتھ خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔

اس خوبصورت جوڑی نے اپنے فوٹو شوٹ کے لیےجن ملبوسات اور اسٹائل کا انتخاب کیا ہے وہ بہت ہی زیادہ پُرکشش لگ رہا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی اِن تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور دلچسپ تبصرےبھی کیے جارہے ہیں۔

اب تک اداکارہ کی اس پوسٹ کو انسٹاگرام پر 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد لوگ لائیک کرچکے ہیں۔