• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائزہ خان کو کالج میں سینئرز نے پہلے دن کیا چیلنج دیا تھا؟

عائزہ خان، فائل فوٹو
عائزہ خان، فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے حال ہی میں کراچی میں اپنے کالج کی ایک تقریب میں شرکت کی۔

عائزہ خان نے اس تقریب میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے اپنے طالب علمی کے زمانے کی کچھ پرانی یادوں کو تازہ کیا۔

اُنہوں نے بتایا کہ’اُنہیں شروع سے ہی ہر کوئی اداکاری کے لیے پیشکش کیا کرتا تھا‘۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ’ اُس وقت وہ سوچتی تھیں کہ اُنہیں کیوں اس طرح کی سرگرمیوں کی پیشکش کی جاتی ہے جبکہ اُنہیں تو ابھی کچھ آتا ہی نہیں ہے، وہ تو ٹھیک سے کھڑی بھی نہیں ہو سکیں گی‘۔

عائزہ خان کا کہنا تھا کہ’ دراصل، لوگ دیکھ سکتے ہیں اور پہچان لیتے ہیں کہ اس انسان میں کچھ کر دکھانے کا ٹیلنٹ ہے، اس میں اعتماد ہے‘۔

اُنہوں نے انکشاف کیا کہ ’جب انکا اپنے کالج میں پہلا ہفتہ تھا تو اُن کے سینئرز نے اُن کی ریگنگ کی تھی‘۔

اُنہوں  نے بتایا کہ’ اُن کے سینئرز نے اُنہیں کسی کو پرپوز کرنے کا چیلنج دیا تھا اور اس کے علاوہ بھی کچھ عجیب وغریب قسم کے چیلیجز پورے کرنے کو کہا تھا‘۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ’پہلے وہ تھوڑا پریشان ہوئیں لیکن پھر اُنہوں نے سوچا کہ وہ اِن کو کرکے دکھائیں گی اور ڈریں کی نہیں اور اُنہوں نے سارے چیلنجز پور کیے اور اُن کی اپنے تمام سینئرز کے ساتھ دوستی ہوگئی تھی‘۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید