بلخ میں طالبان اور قومی مزاحمتی فرنٹ کے جنگجوؤں کے درمیان جھڑپ

January 21, 2022

افغان صوبے بلخ میں طالبان اور احمد مسعود کی قومی مزاحمتی فرنٹ کے جنگجوؤں کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق طالبان سے جھڑپ میں قومی مزاحمتی فرنٹ کے 8 جنگجو مارے گئے، جبکہ طالبان فورسز نے ہتھیار اور مشین گنیں بھی قبضے میں لے لیں۔

قومی مزاحمتی فرنٹ کے ترجمان کی جانب سے ابھی کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔

یاد رہے کہ دو ہفتے قبل تہران میں احمد مسعود کی افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات بھی ہوئی تھی۔